یمن پر سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری، متعدد شہری شہید یا زخمی


یمن پر سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری، متعدد شہری شہید یا زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہےکہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے مختلف علاقوں پر متعدد بار فضائی حملے کئے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نےکہا کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے 12 گھنٹوں کے دوران صوبہ صعدہ اور حجہ پر 30 بار بمباری کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں میں متعدد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرائے کے فوجیوں کو سبق سکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی تقریباً 1300 سعودی فوجیوں نے یمنی فوج اور رضاکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔ جبکہ یحیی سریع کے مطابق کارروائی کے دوران اہم کمانڈروں سمیت کم از کم 500 سعودی فوجی مارے گئے تھے۔

اس کارروائی میں سعودی عرب کو اپنی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی مقدار میں جدید اسلحے سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری