بجلی مزید 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست


بجلی مزید 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی 2 روپے 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نیپرا کے مطابق  بجلی مہنگی کرنےکی درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سینٹرل پاور  پرچیزنگ کمپنی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ستمبر میں 13 ارب 62 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی وجہ سے بجلی پیداوار پر لاگت 70 ارب روپے سے زائد رہی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا 20 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو نیپرا نے جولائی کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کیا تھا اور مزید اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری