پاکستان میں دہشت گردی کا دور ختم، سیاحت کا دور شروع ہوچکا ہے، جنرل باجوا


پاکستان میں دہشت گردی کا دور ختم، سیاحت کا دور شروع ہوچکا ہے، جنرل باجوا

پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بعد اب پاکستان میں سیاحت کا سفرشروع ہو گیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے 22 فروری 2017 کو آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا، یہ دہشتگردی سے سیاحت تک کا سفر ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں قوم نے بھرپورحمایت کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ ہےاور اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردی کے خلاف فورسز اور عوام کی مشترکہ جدوجہد سے آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل ہوگئے، ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیڑھ لاکھ سے زائد انٹیلی جنس کارروائیاں کی گئیں۔

آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کے 400 سے زائد مذموم منصوبے ناکام بنائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری