پاک-ایران سرحد پردہشت گردوں کی فائرنگ، دو اہلکار شہید


پاک-ایران سرحد پردہشت گردوں کی فائرنگ، دو اہلکار شہید

پاکستان اور ایران کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایرانی گارڈز کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک ایران دشمن عناصر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایرانی سیکورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

واقعہ جکیگور نامی سرحدی علاقے میں پیش آیا ہے۔

 ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے جکیگور میں تعیینات سکیورٹی فورسز پر سرحدپار سے فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسزنے جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد پاکستان کی سمت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پاک ایران سرحد پر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری