کوہاٹ میں 1میلین5 لاکھ سرکی قیمت والا خطرناک دہشت گرد گرفتار


کوہاٹ میں 1میلین5 لاکھ سرکی قیمت والا خطرناک دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سی ٹی ڈی کے حوالےسے خبر دی ہے کہ نواحی علاقے محمد زئی میں کاروائی کےدوران مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے مذکورہ گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

زیرِ حراست دہشت گرد 2015ء کے دوران 4 کسٹم اہلکاروں کے قتل اور سی این جی اسٹیشن میں ڈکیتی کی واردات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

گرفتار دہشت گرد اسماعیل کے خلاف تھانہ سٹی کوہاٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

مقامی ذرائع کا کہناہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری