ترک ائیرلائن پیگاسس کا پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان


ترک ائیرلائن پیگاسس کا پاکستان کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ترکیکی نجی ائیرلائن پیگاسس نے پاکستان کے لئےاپنی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، ترکیکی نجی ائیرلائن پیگاسس 28 مارچ سے پا کستان کے لئے اپنی پروازیں شروع کر ے گی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے اجازت نا مہ جاری کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ائیرلائن کے پاکستان کے لئے آپریشن شروع ہونے سےسمندرپارپاکستانیوں کو سفری سہولت کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

 ترک ائیر لائن پیگاسس کی پروازوں کے اغاز سے ہوا بازی کی صنعت کو فروغ کے ساتھ زرمبادلہ میں بھی اضا فہ ہوگا۔ ترک ائیرلائن  پیگاسس استنبول سے کراچی کے لئے ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کر ے گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری