صہیونی غاصب فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا


صہیونی غاصب فوجیوں نے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی کو چاقو سے مسلح ہونے کے شبے میں گولی مار کر شہید کردیا۔

 اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی چاقو سے مسلح تھا اور مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں  ایک دروازے پر تعینات سیکیورٹی افسروں کی طرف بڑھ رہا تھا۔

فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری کو کئی گولیاں ماریں جس کے باعث وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری