ایم کیوایم کے رہنما کامران رضوی سپرد خاک


ایم کیوایم کے رہنما کامران رضوی سپرد خاک

ایم کیوایم پاکستان کےشعبہ اطلاعات نیوز سیکشن کےرکن کامران رضوی کو ہفتے کو سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مرحوم کچھ ماہ سے علیل تھے ایک روز قبل انتہائی نگہدداشت کےوارڈ میں داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مرحوم کی نماز جنازہ نورالٰہی مسجد سعدی ٹائون میں ادا کی گئی، جس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نعیم صدیقی زاہد منصوری شعبہ اطلاعات کے انچارج علاقائی ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

دریں اثناء ایم کیو ایم کےکنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کامران رضوی کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری