بلوچستان میں کرونا کے مریضوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی


بلوچستان میں کرونا کے مریضوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے 6 اضلاع میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 29 مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 197 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے 6 اضلاع میں 29 مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11157 ہوگئی۔

مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہونے والے 11006 مریضوں میں سے 8395 کا تعلق کوئٹہ،  328 کا جعفرآباد، 237 کا کیچ، 235 کا خضدار، 221 کا مستونگ،  189 کا چاغی، 175 کا لسبیلہ، 149 کا قلعہ عبدﷲ، 146 کا پشین، 130 کا لورالائی، 117 کا ڈیرہ بگٹی اور97 کا سبی سے ہے۔

اسی طرح 91 مریضوں کا تعلق قلعہ سیف ﷲ، 67 کا صحبت پور، 66 کا جھل مگسی، 64 کا نوشکی، 60 کا قلات، 60 کا ژوب، 36 کا پنجگور، 35 کا نصیر آباد، 18 کا ہرنائی، 16 کا زیارت، 14 کا گوادر، 13 کا بارکھان، 12 کا خاران،7 کا آوران، 6 کا موسیٰ خیل، 5 کا شیرانی، 4 کا دکی، 3 کا سوراب، 2 کا واشک اور ایک کا تعلق کوہلو سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں وائرس سے متاثر ہونے والے 197 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 7421 ہوگئی جبکہ 3610 مریض زیر علاج اور 86 کے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک وائرس سے 126 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری