ایران| کرونا وائرس کے حملے جاری| مزید 194 افراد جاں بحق


ایران| کرونا وائرس کے حملے جاری| مزید 194 افراد جاں بحق

دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے بدستورجاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 194 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 2 ہزار 186 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے 1 ہزار 499 افراد اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2 لاکھ 57 ہزار 303 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 829 ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تک 2 لاکھ 19 ہزار 993 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار 359 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 19 لاکھ 72 ہزار 207 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری