مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید4جوان شہید ہوگئے


مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید4جوان شہید ہوگئے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس طرح سری نگر، شوپیاں، بڈگام، اور اننت ناگ میں کیے گئے آپریشن میں 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

جس پر علاقہ مکینوں نے شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا اور آزادی جدوجہد کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین کو طاقت کے بل پر کچلنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے 10 مظاہرین کو زخمی کردیا۔

دریں اثناء شوپیاں اور سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی پر دو الگ واقعات میں ہیڈگرنیڈ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری