مستقبل کے معماروں کا جشن آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ/ تصویری رپورٹ


مستقبل کے معماروں کا جشن آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ/ تصویری رپورٹ

یوم آزادی کی خوشیاں منانے میں اس بار بچے بڑوں سے کسی طرح پیچھے نہیں رہے.

تسنیم خبررساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی عوام کا اس مرتبہ یوم آزادی منانے کا جوش اور جذبہ پچھلے کئی سالوں سے کہیں زیادہ نظر آرہا ہے۔  

جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کا سلسلہ جولائی کے وسط سے ہی شروع ہو گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ کہ اس سال بڑوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے معمار بھی جشن آزادی کی خوشیاں مناتے نظر آئے۔

پاکستانی بچوں کا یوم آزادی کے موقع پر پرجوش نظر آنا ایک نہایت خوش آیند عمل ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ آزادی کی مقدس امانت ہم کل جن مضبوط ہاتھوں میں دینے والے ہیں، ان کو اس کی قدر کا بچپن سے اندازہ ہے۔

آج ان ننھے شاہینوں کو وطن عزیز کا پرچم مضبوطی سے تھامے دیکھ کر "فیاض ہاشمی"  کا یہ معروف شعر بےاختیار لبوں پر آجاتا ہے۔

ہم لائے ہیں طوفان سے کشتی نکال کے          اس ملک کو رکھنا میرے بچوں سنبھال کے

معصوم ذہنوں میں وطن عزیز کی محبت اور آزادی کی اہمیت جگانے پر ان بچوں کے والدین بھی قابل تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

نیچے دئے گئے پاکستانی بچوں کی جشن آزادی کی خوشیوں میں شرکت کی تصاویر ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری