راجہ ناصر: حکومت سہولت کاروں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے


راجہ ناصر: حکومت سہولت کاروں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل گزشتہ دنوں گرفتار دہشت گردوں کے اعترافات کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حکومت ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اور سنجیدہ کارروائی کرے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان حکومت سے تمام دہشت گردوں اور ان کے ہر طرح کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومتی نیک نیتی تب ہی ثابت ہو گی جب نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوگا۔

انہوں نے عوام اور حکومت کے دہشت گردی کے خلاف ایک مؤقف ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فوجی عدالتوں میں دہشت گرد ثابت ہونے والے تکفیریوں کو سزائے موت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ تکفیری ایک ایسے گروہ کے لئے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے جو خود کو تو مسلمان گردانتے ہیں جبکہ تمام شیعہ اور سنی مسلمانوں کو لامذہب، بےدین اور واجب القتل سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ حکومت سے مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ جیکب آباد اور شکار پور سانحوںکے ذمہ داران کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے لیکن حکومت کی طرف سے عدم توجہی کا مظاہرہ کیا گیا جو ایک نئے سانحے کا سبب بننے لگا تھا۔

یہاں انہوں نے شکارپور میں خود کش حملہ آور کو گرفت میں لینے پر جرات مند افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے دلیرانہ اقدام اور حاضر دماغی کو بھی سراہا۔

انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلے سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور فوجی کارروائی نہیں کی جاتی تب تک امن کا قیام محض خواب و خیال ہے۔

انہوں نے تمام پاکستانی شہریوں کی جان کو انتہائی قیمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا مکمل تدارک ہی دہشت گردی سے نجات کا واحد حل ہے۔

انہوں نے مقرر بلوچستان، پنجاب اور اندرون سندھ میں فوجی آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر زور دیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری