عید غدیر ولی امر مسلمین جہان کے ساتھ تجدیدعہد کرنے کا ایک اہم موقع


عید غدیر ولی امر مسلمین جہان کے ساتھ تجدیدعہد کرنے کا ایک اہم موقع

غدیر کو آسمان میں ''یوم العہد المعہود'' کہتے ہیں،غدیر ایک ایسا دن ہے جس کو پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روے زمین پر دہرایا۔ غدیر ایک ایسا عہد ہے جو اللہ تعالی نے أَ لَسْتُ بِرَبِّکُمْ کے دن تمام مخلوقات سے لیا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے ''پویا''
اللہ تعالی نے عالم وجود کے بعض اہم امورجو اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ وابستہ ہیں کو عزت و وقارسے نوازا ہے۔

مثال کے طور پر جمعہ کے دن ایک شخص نے حضرت امام باقرعلیہ السلام سے عرض کیا: جمعہ کو جمعہ کیوں کہا گیا ہے؟ حضرت نے فرمایا: إنَّ اللّهَ عَزَّوَجَلّ جَمَعَ فِیها خَلْقَهُ لِوِلایةِ مُحَمَّدٍ وَوَصِیِّهِ فِی المِیثاقِ، فَسَمّاهُ: یَوْمَ الجُمعَةِ لِجَمْعِهِ فِیهِ خَلْقَهُ؛
ترجمہ: جمعہ ”جمع“ سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہےجمع ہونا؛ اللہ تعالی نے اس دن تمام مخلوقات کو جمع کر کے ان سے حضرت محمد صلی الله علیه و آله وسلم اور ان کے جانشین حضرت علی علیہ السلام کو رہبر تسلیم کرنے کا عہد لیا تھا۔ چونکہ اس روز ساری مخلوق جمع ہوئی تھی اس لیے اِس دن کو جمعہ کہا جاتا ہے۔   (کافی، ج ٣)

اسی طرح یوم غدیر کا ''پورے سال کے ایام میں افضل ترین یوم سمجھا جانا'' بھی اسی زمرے میں آتا ہے، کیونکہ اسی دن  پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی (ع) اور باقی آئمہ اطہار (ع) کی امامت  کا اعلان کیا تھا۔

گویا ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ غدیر کے دن اللہ تعالی نے آئمہ اطہار علیہم السلام کی ولایت و امامت کا ساری مخلوق سے عہد و میثاق لیا ہے۔

پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اس عظیم پیغام کو پہنچانے پر مامور تھے یعنی اللہ کی طرف سے ان کو امامت و ولایت کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس تناظر میں علامہ محمد تقی مجلسی نے کتاب لوامع صاحبقرانی میں  امام صادق (ع) سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت نے فرمایا: غدیر کو آسمانوں میں «یوم العهد المعهود» کہا جاتا ہے۔ غدیر ایک ایسا دن ہے جس روز پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
أَلَسْتُ بِرَبِّکُمْ کو روے زمین پر دہرایا ہے۔ زمین پر اسے «یَوْمَ الْمیثاق الْمَاخُوذِ وَ الْجَمْعُ الْمَشْهُودَ؛ کہتے ہیں یعنی زمین پر سب کے سامنے عہد ومیثاق لینا۔

غدیر ایک ایسا دن ہے کہ جس میں اللہ تعالی نے  پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توسط سے اپنے بندوں سے عہد وپیمان لیا ہے۔

پیغمبر اکرم (ص) نے تمام اصحاب کرام کو غدیرخم کے میدان میں جمع کرکے سب سے عہد لیا اور اس کام پر تمام فرشتے، اولیا،  اوصیا اور انبیاء کو گواہ بنایا۔

لہذا غدیر کا دن امام اور ولی امر جہان کے ساتھ تجدید عہد کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صحیح معنوں میں معرفت نہ ہونے کی وجہ سے عموما مسلمان ایسی عظیم عیدوں کا حق ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری