ایران اور جاپان کے درمیان پیٹرو کیمیکل میں تعاون کے لئے 320 ملین یورو کا معاہدہ


ایران اور جاپان کے درمیان پیٹرو کیمیکل میں تعاون کے لئے 320 ملین یورو کا معاہدہ

ایران اور جاپابان نے قلیل مدت میں بین الاقوامی منڈیوں سے مالی وسائل کے حصول اور پیٹرو کیمیکل کی صنعت میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے 320 ملین مالیت کے معاہدے پر دسخط کئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزارت پیٹرولیم نے خبر دی ہے کہ ایران اور جاپان کے درمیان پیٹرو کیمیکل میں تعاون کے لئے 320 میلین یورو کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح دونوں ملکوں کے درمیان 640 میلین یورو مالیت کا ایک اور معاہدہ عنقریب ہونے والا ہے جس پر مستقبل قریب میں دستخط کئے جائیں گے۔

ہولڈنگ خلیج فارس کمپنی کے ذریعے  پیٹرو کیمیکل صنعت میں 10 ارب ڈالر مالیت غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

ایرنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران سالانہ 60 میلین ٹن پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے اور 2025 تک 120 میلین ٹن تک پہنچانےکا ارادہ رکھتا ہے۔

اس کے لئے 50 ارب ڈالر مالیت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس میں سے زیادہ تر رقم غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی حاصل کی جانی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری