نیپال نے سارک کانفرنس منسوخ کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ


نیپال نے سارک کانفرنس منسوخ کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس نیپال کی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نیپال اس کانفرنس کا صدر ملک ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیپال نے نومبر میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس منسوخ کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سارک کی سربراہی ان دنوں نیپال کے پاس ہے تاہم رواں برس نومبر میں اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس ہونا تھی جسے منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، کانفرنس کی منسوخی کے بعد اب اس سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے لئے پاکستان کی جگہ کسی نئی جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد بھوٹان، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

لہٰذا نئے قوانین کے مطابق، اب سارک کانفرنس کا انعقاد پاکستان میں ممکن نہیں رہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری