اسلام آباد میں "خواتین کے حقوق کا تقابلی مطالعہ" کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد/ تصویری رپورٹ


اسلام آباد میں "خواتین کے حقوق کا تقابلی مطالعہ" کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد/ تصویری رپورٹ

ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی میں "خواتین کے حقوق کا تقابلی مطالعہ" کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کی افتتاحی نشست کی صدارت وائس چانسلر بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نےکی۔

ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق کا تقابلی مطالعہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔

جس کی افتتاحی نشست کی صدارت وائس چانسلر بےنظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کی ۔ ثقافتی قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد جناب آقای شہاب الدین دارئی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عورت اور مرد کے خاندانی حقوق سے متعلق خاص فلسفہ رکھتا ہے۔

اسلام عورت اور مرد کے مساوی حقوق کا مخالف نہیں بلکہ ان کے حقوق کی مشابہت کے خلاف ہے۔

مساوی ہونا، مشابہت سے مختلف ہے۔ لیکن آج مغربی دنیا میں کوشش کی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کو قوانین و ضوابط ، حقوق و ذمہ داریوں میں ایک جیسی مشابہت کو وجود میں لائیں اور عورت اور مرد کے قدرتی فرق کو نظر انداز کر دیا جائے۔

پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی جدیدیت ہر دور کے تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔
اسلامی معاشرہ اصولوں پر جبکہ مغربی معاشرہ لبرل ازم پر قائم ہے۔ جس کی وجہ سے مغربی عوام آج ہماری تہذیب سے متاثر ہو رہی ہے۔

اسلام میں مرد و عورت کسی کو کمتری یا برتری کا مقام نہیں دیا گیا۔

پروفیسر طارق اعجاز نے بتایا کہ مغربی معاشرے میں خواتین کو حقوق بتدریج دیئے گئے جبکہ اسلام نے اپنے آغاز سے ہی خواتین کے حقوق واضح کئے۔

خانم تہنیت زہرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مغرب نے جب خاتون کی آزادی کا نعرہ لگایا تو حجاب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

افتتاحی تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی استاد اور ایران کی معروف دانشور خانم نرجس رودگرد نے کہا کہ مغرب کی تحریک حقوق نسواں کھوکھلا نعرہ ہے۔

عورت کو اصل حقوق دین کامل اسلام نے دیئے۔ مغرب نے عورت کو ہر طرح سے مرد کے مساوی کہہ کر عورت کے ساتھ دھوکہ کیا۔

اسلام عورت کو اس کے جائز حقوق دیتا ہے اور متعدل روش پر زور دیتا ہے۔

سیمینار میں جامعۃ الزہرا اسلام آباد کی طالبات اور اساتذہ کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی خواتین بھی شریک ہوئیں۔

مذکورہ سیمینار کی تصویری جھلکیاں قارئین کے لئے پیش خدمت ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری