سپاہ پاسداران کی خصوصی زمینی آپریشن؛ کرمانشاہ سرحد پر انقلاب مخالف دہشت گردوں کی ہلاکتیں/ ویڈیو رپورٹ


سپاہ پاسداران کی خصوصی زمینی آپریشن؛ کرمانشاہ سرحد پر انقلاب مخالف دہشت گردوں کی ہلاکتیں/ ویڈیو رپورٹ

ایران کے سپاہ پاسداران فورسز نے شمال مغربی علاقے کرمانشاہ میں زمینی کاروائی کر کے انقلاب مخالف متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سپاہ پاسداران نے ایک خصوصی آپریشن میں دہشت گردوں کی ہلاکت سے متعلق تازہ ترین معلومات پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے سپاہ پاسداران کی جانب سے کرمانشاہ کے سرحدی علاقے میں امریکی اور صیہونی حمایت یافتہ انقلاب اسلامی کے مخالف دہشت گرد گروہ کو شناخت کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد پر مشتمل یہ دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ نہیں تھی تاہم امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی طرف سے براہ راست حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں میں سے ایک تھا جن کے ان ممالک کے ساتھ روابط کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

اس دہشت گرد گروہ کا مقصد اسلامی سرزمین میں دراندازی کے بعد دہشت گردی کی کاروائیاں کر کے بد امنی پیدا کرنا تھا تاہم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے بروقت کاروائی کی بدولت اسے ناکام بنادیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود ضبط کر لیا ہے۔

اس اپریشن میں سپاہ پاسداران کے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جو فوری علاج کے بعد اپنی ڈیوٹی پر واپس چلے گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری