نائن الیون میں سعودیوں کے کردار سے متعلق امریکی تحقیقات مخلصانہ نہیں ہیں


نائن الیون میں سعودیوں کے کردار سے متعلق امریکی تحقیقات مخلصانہ نہیں ہیں

سابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس افسر نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کے دہشت گرد حملوں میں سعودی عرب کے کردار کے بارے میں امریکہ کی جانب سے جاری تحقیقات آزاد اور مخلصانہ نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس افسر الزبتھ مرے نے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ ہمیں اس بات پر حیرت ہے کہ نائن الیون کی تحقیقات کے کچھ حصوں کو کیوں امریکی عوام سےخفیہ رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ سعودی عرب کے بارے میں 25 صفحوں پر مشتمل رپورٹ کے آخری حصے بھی ابھی دوبارہ لکھے جارہے ہیں۔

سابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس افسر نے مزید کہا کہ اگر یہ تفتیش آزاد اور مخلصانہ ہوتی تو اس کی معلومات امریکی عوام سے کیوں خفیہ رکھے گئے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم جانتے ہیں کہ یہ تحقیقات مخلصانہ نہیں ہیں اور نائن الیون کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام جن لوگوں پرعائد کیا جاتا ہے وہ در حقیقت امریکہ کے اتحادی ہیں اور امریکی حکومتی عہدیداروں کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہیں۔

سابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس افسر نے کہا کہ ہمیں اس واقعے کے بنیادی جڑوں کو تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا اور کس نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے؟

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری