عراقی مرجع تقلید کی بحرین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل


عراقی مرجع تقلید کی بحرین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل

عراقی مرجع تقلید نے بحرین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے شیخ عیسی قاسم کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مرجع تقلید آیت‌الله سید کاظم الحسینی الحائری نے بحرین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ہر قسم کے وسائل کو بروئے کارلاکر آل خلیفہ کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

آیت اللہ حائری نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ آج اسلام کے مقدسات اور علماء دین کا دفاع کرنا واجب ہے۔

آیت اللہ حائری کا کہنا ہے کہ بحرین کے مظلوم علمائے کرام کہ جن پر آل خلیفہ قسم قسم کے مظالم ڈھا رہی ہے کے خلاف آواز اٹھانا ہر مومن کی شرعی ذمہ داری ہے۔

آیت اللہ حائری نے بحرینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ممتاز شیعہ راہنما علامہ شیخ عیسی قاسم کی حفاظت کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔

دنیاکے تمام مومنین پر فرض ہے کہ آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرکے شیخ عیسی قاسم جیسے محب وطن علماء دین کا دفاع کریں۔

مرجع تقلید کا مزید کہنا تھا کہ اگر مظلومین کی حمایت میں کسی کو کوئی تکلیف پہنچے تو اس کا اجر اللہ تعالی ضرور دیتا ہے کیونکہ خدا بخشنے والا اور مہربان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری