ایران کے شہر مشہد مقدس میں پاکستانیوں کا جلوس/ تصویری رپورٹ


ایران کے شہر مشہد مقدس میں پاکستانیوں کا جلوس/ تصویری رپورٹ

ایران کے شہر مشہد مقدس میں گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی پاکستانیوں کا جلوس روز عاشورا امام بارگاہ شہید عارف حسین الحسینی سے برآمد ہوا اور حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے جوار میں اختتام پذیر ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں پاکستان اور دوسرے ممالک سے اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جس کی وجہ سے امام رضاعلیہ السلام کے جوار میں اردو زبان میں متعدد مجالس منقعد ہورہی ہیں جیسے حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام، دفتر نمائندہ ولی فقیہ علامہ ساجد علی نقوی، حسینیہ عارف حسین الحسینی، حسینیہ آل عمران، حسینیہ بلتستانیہ اور حسینیہ صاحب الزمان آیۃ اللہ باقر شیرازی۔۔۔۔۔

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مشہد مقدس کے چھوٹے بڑے امام بارگاہوں اور نجی طور پر گھروں میں مردانہ اور زنانہ مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور ان مجالس عزا میں سوز، مرثیہ، ذکر اور نوحہ و ماتم کی صورت میں کربلا والوں کی یاد منائی جاتی ہے۔

روز عاشور مشہد مقدس میں مقیم اردو زبان بولنے والوں کی جانب سے  جلوس عزا بھی برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حرم مطہر امام ہشتم علیہ السلام پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔

اسی سلسلے میں امام بارگاہ شہید عارف حسین الحسینی سے برآمد ہونے والے جلوس کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری