عراقی وزیراعظم کا موصل کے قریب فوجی کیمپوں کا دورہ


عراقی وزیراعظم کا موصل کے قریب فوجی کیمپوں کا دورہ

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے موصل شہر کے قریب فوجی کیمپوں کا دورہ کیا اور فوجی افسران کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے فوجی جوانوں کے، دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے عزم اور حوصلے دیکھ کر اطمئنان حاصل کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم نے موصل آپریشن میں شریک فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کےلئے موصل کے قریب کیمپوں کا دورہ کیا اور فوجیوں سے کہا موصل کو حکومتی حکمت عملی کے تحت ہی آزاد کرالیا جائے گا۔

العبادی نے فوجی جوانوں پر زور دیتےہوئےکہا عام شہریوں کی جان ومال کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا ہماری جنگ دہشت گردوں سے ہے اور موصل کو داعش کے چنگل سے بہت جلد آزاد کرائیں گے۔

انہوں نے فوج اور عوامی رضاکار فورسز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن قسم قسم کی بہانہ جوئی کے درپے ہے لہذا زیادہ سے زیادہ ہوشیار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں موصل کوآزاد کروانے کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع ہوچکی ہے جو اس گروہ کا عراق میں آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری