ولایتی: عراق کو موصل کی آزادی کے بعد امریکی مکر و فریب سے غافل نہیں ہونا چاہئے


ولایتی: عراق کو موصل کی آزادی کے بعد امریکی مکر و فریب سے غافل نہیں ہونا چاہئے

اسلامی بیداری کانفرنس کے سیکرٹری جنرل نے عراق کے صدر کے ساتھ ایک ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، اسلامی بیداری کانفرنس کے سیکرٹری جنرل علی اکبر ولایتی جو اسلامی بیداری کانفرنس کے نویں اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے عراق کے دورے پر ہیں، نے عراق کے صدر فؤاد معصوم سے ملاقات کی ہے۔

ولایتی نے اس ملاقات میں موصل کی آزادی کے بعد عراق کی تعمیر نو کو ایک غورطلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ عراقیوں کو امریکی مکر و فریب کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئےکیوںکہ گمان کیا جارہا ہے کہ امریکی داعش کے دہشت گردوں کی شام میں عارضی منتقلی چاہتا ہے تاکہ ہر وقت ضرورت پڑے پر ان کو دوبارہ عراق واپس لائیں۔

عراق کے صدر فؤاد معصوم نے بھی اس موقع پر کہا کہ واحد ملک جس نے ان دہشت گرد گروہوں کے خطرے کو بھامپ لیا، درست شناخت کرائی اور ہماری حمایت کی، وہ صرف ایران ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی عوام اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف، لاجسٹک حمایت اور دیگر امداد کو ہرگز نہین بھولیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری