شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا/ ویڈیو فوٹیج


شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا/ ویڈیو فوٹیج

کراچی کے ناظم آباد علاقے میں جامع مسجد نور ایمان سے ملحق علامہ مرزا یوسف حسین کے گھر پر پولیس نے چھاپے کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق، شیعہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کے بعد معروف شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علامہ مرزا یوسف حسین آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

وہ جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام، امام جمعہ اور خطیب بھی ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ نسل کشی اور گرفتاریوں کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی بھی دی ہے۔

علامہ مرزا یوسف حسین کی گرفتاری کی ویڈیو فوٹیج ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری