کراچی: رینجرز کارروائیوں میں قرآن پاک کا تقدس بھی پامال/ تصویری رپورٹ


کراچی: رینجرز کارروائیوں میں قرآن پاک کا تقدس بھی پامال/ تصویری رپورٹ

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں واقع مرکزی مسجد و امام بارگاہ پر سندھ رینجرز نے تلاشی کے بہانے چھاپہ مار کر قرآن پاک کو زمین پر گرا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، رینجرز نے صبح آٹھ بجے رضویہ امام بارگاہ پر چڑھائی کی اور مسجد میں رکھے قرآن کے شیلف سے قرآن کو زمین پر پھینک کر تلاشی لینا شروع کردی۔

بعدازاں رینجرز اہلکار ضریح امام حسین علیہ السلام کی شبیہہ کے تالے توڑ کر جوتوں سمیت اندر گھس گئے۔

امام بارگاہ میں قائم آئی ایس او کے دفتر کو بھی تہس نہس کیا اور فلاحی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول اور مدرسہ کو بھی تباہ کیا اور واپسی پرچار نوجوانوں کو حراست میں لے کر چلے گئے۔

رینجرز کے اس اقدام پر اہل علاقہ نے سڑکوں پرنکل کر احتجاج شروع کردیا ہے اور گولیمار چورنگی کو بلاک کرکے احتجاجی دھرنے کا آغاز کردیا ہے۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ علی انور جعفری نے کہا ہے کہ رینجرز نے شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے، اسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی، مولانا مرزا یوسف حسین سمیت شیعہ عمائدین کی گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکمران آل سعود کی نمک ہلالی کا حق ادا کرہے ہیں، ملت جعفریہ آل سعود کے نمک خواروں کی سازشوں کے سامنے سینہ سپر ہے۔

تصویریں ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری