مقدس شہر سامراء میں دھماکہ 5ایرانی زائرین شہید97 زخمی


مقدس شہر سامراء میں دھماکہ 5ایرانی زائرین شہید97 زخمی

عراق کے شہر سامرا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں 102 افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر سامرا میں اتوار کے روز حرم امام حسن عسکری علیہ السلام کی پارکنگ میں ایک زوردار کار بم دھماکے میں 5 ایرانی زائرین شہید اور 97 زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار، حرم امام حسن عسکری علیہ السلام سے تقریبا ایک ہزار میٹر کے فاصلے پر کھڑی کی گئی تھی۔

ایرانی محکمہ حج و زیارت کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو عراقیوں سمیت 5 ایرانی زائرین شہید اور 97 زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طور پر چار عراقی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بغداد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 11 ایرانی زائرین علاج معالجے کے لئے تہران منقتل کئے جاچکے ہیں۔

بغداد میں زیرعلاج زائرین کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں چند دنوں میں ہسپتال سے فارغ کردیا جائےگا۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی زائرین کی بسوں کے قافلے کے راستے میں بھی ایک دھماکہ کیا گیا جس میں کئی زائرین شہید اور زخمی ہوگئے۔

ایرانی محکمہ حج و زیارت کے حکام زائرین کی مدد کو پہنچے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں اور شہدا کو بغداد اور تہران منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ دھماکے میں 7 زائرین شہید ہوئے جن میں سے 5 کا تعلق ایران سے بتایا جاتا ہے جبکہ دو کا تعلق عراق سے ہے۔ دھماکے میں 102 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 97 زائرین کا تعلق ایران سے اور باقی عراقی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکے کے وقت ایرانی زائرین کے 9 قافلے سامراء میں موجود تھے جنہیں با حفاظت کاظمین منتقل کردیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری