کراچی میں بچوں کی صفائی مہم؛ عوام کے لئے مثبت پیغام اور حکومت کے لئے بہترین سبق


کراچی میں بچوں کی صفائی مہم؛ عوام کے لئے مثبت پیغام اور حکومت کے لئے بہترین سبق

"صفائی نصف ایمان ہے"، اپنے ہاتھوں میں اس حدیث کا پلے اٹھائے اسکولوں کے بچوں نے عوام میں صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے کراچی کے ساحل سمندر سی ویو کی صفائی شروع کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کراچی کے  ساحل سمندر سی ویو پر مختلف اسکولوں کے بچوں نے عوام میں صفائی کی آگاہی دینے کیلئے کچرا اٹھانے کا  کام کیا اور کافی محنت کے بعد ساحل سمندر کو مکمل طور پر ہر طرح کی آلودگی سے  پاک کردیا۔

اسکول کے ننھے بچے منہ پر ماسک لگائے ساحل سمندر سے کچرا اٹھاتے دکھائی دیئے، جبکہ بعض بچوں نے اس موقع پر عوام  میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کے لئے  "صفائی نصف ایمان ہے"، "اپنے ماحول کو صاف رکھیں" کے پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے تھے۔

اسکولوں کے بچوں کی جانب سے ساحل سمندر کی صفائی کا یہ اقدام جہاں عوام کے لئے ایک مثبت پیغام کا باعث ہے وہیں حکومت کے لئے بھی ایک سبق ہے کہ اس ملک کی آئندہ نسل اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا سلیقہ اجاگر کر رہی ہے۔

اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ایک دن ضرور آئے گا جب پاکستان کی ہر گلی، محلہ کی سطح پر صفائی کا عمل شروع ہوگا اور پاکستان کچرے سے پاک ملکوں میں شامل ہوگا۔

ذیل میں کراچی سی ویو سے تسنیم کی خصوصی تصویری رپورٹ ملاحظہ فرمائیں:

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری