معروف وکیل پریت بھرارا سمیت 46 اٹارنیز برطرف


معروف وکیل پریت بھرارا سمیت 46 اٹارنیز برطرف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ انصاف میں کام کرنے والے ہائی پروفائل وکیل پریت بھرارا سمیت 46 اٹارنیز کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ انصاف میں کام کرنے والے 46 کے قریب ایسے اٹارنیز جو کہ اوباما دور میں تعینات ہوئے تھے انہیں فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔

ان میں نیویارک کے اٹارنی پریت بھارارا بھی شامل ہیں جنہیں اس سے قبل ڈونلڈ ٹرپ نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ تاہم انہیں بھی ذمہ داریوں سے ہٹادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کے مقرر کردہ نیو یارک کے وفاقی پراسیکیوٹر کو مستعفی ہونے سے انکار کے بعد برخاست کر دیا گیا۔

پیمر بھرارا نے ٹوئٹر پر لکھا میں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا تو کچھ دیر قبل مجھے عہدے سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے تو انہیں عہدے پر قائم رہنے کو کہا تھا تاہم جمعے کو جاری کی گئی اس فہرست میں ان کا بھی نام تھا جس میں سابق صدر براک اوباما کی جانب سے مقرر کیے گئے پراسیکیوٹرز کے نام تھے جن سے محکمہ انصاف نے مستعفی ہونے کو کہا تھا۔

لہذا ان کو مستعفی ہونے سے انکار کے بعد دیگر وکلا کے ساتھ برخاست کر دیا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری