حافظ سعید احمد کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی، بھارتی میڈیا کا دعوی


حافظ سعید احمد کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی، بھارتی میڈیا کا دعوی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ سعید احمد کی نظربندی کے بعد ان کے بہنوئی نے جماعت الدعوہ کی باگ دوڑ سنبھال لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے بعد انکے بہنوئی حافظ عبدالرحمان مکی نے جماعت الدعوہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

اخبار نے جماعت الدعوہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ”حافظ عبدالرحمان مکی کو جماعت الدعوہ کا سربراہ بنا دیا گیا ہے“۔

واضح رہے کہ حافظ عبدالرحمان مکی جماعت الدعوہ کی اعلیٰ قیادت میں شمار ہوتے ہیں۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ مکی صاحب اس وقت ادارے کے تمام امور چلا رہے ہیں جو حافظ سعید احمد کی نظر بندی کے بعد لاہور اور دیگر شہروں میں متعدد احتجاجی ریلیوں کی قیادت بھی کر چکے ہیں ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری