جشن یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تیاریاں عروج پر / گھر گھر محافل میلاد سج گئیں

جشن یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تیاریاں عروج پر / گھر گھر محافل میلاد سج گئیں

دنیا بھر کے مومنین و مومنات نے جشن یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کل 20 جمادی الثانی کے مبارک روز جشن یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا منانے کی تمام تیاریاں پوری ہو چکی ہیں۔

متعدد گھروں اور امام بارگاہوں میں محافل میلاد کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔

جبکہ علما دین مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے بنت رسول اللہ سلام اللہ علیہا کی حیات طاہرہ سے خصوصا مومنات کے لئے اہم اسباق پیش کریں گے۔

آپ کے والد گرامی خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفےٰ صلی الله علیہ وآلہ وسلم اور والدہ ماجدہ حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہ، نبی اکرم کی پہلی اور واحد صاحب اولاد زوجہ ہیں۔

ام المومنین جناب خدیجہ سلام اللہ علیہ وہ عظیم خاتون ہیں جو پیغمبر اسلام صلی الله علیہ وآلہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لائیں اور پوری زندگی آپ کا دفاع کرتی رہیں۔

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہ کی پیدائش بعثت کے پانچویں سال 20  جمادی الثانی کو مکہ مکرمہ میں ہوئی۔

پیغمبر اسلام صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی پارہ جگر کا نام فاطمہ اور مشہور لقب زہرا، سیدۃ النساء العالمین، راضیہ، مرضیہ، شافعہ، صدیقہ، طاھرہ، زکیہ، خیر النساء اور بتول ہیں۔

آپ کی مشہور کنیت ام الآئمہ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہے۔ ان تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ام ابیھا ہے، یعنی اپنے باپ کی ماں؛ پس یہ لقب اس بات کا ترجمان ہے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاہتی تھیں اور کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحانوی اور معنوی پناہ گاہ تھیں۔

جس معاشرے میں بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کر دینا ایک عام رواج تھا، رسول اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلم اپنی شہزادی کی تعظیم کے لئے خود کھڑے ہو جاتے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری