پاک ایران تعلقات اس قدر مضبوط ہیں کہ سعودی اتحاد کی کمان قبول کرنے سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا


پاک ایران تعلقات اس قدر مضبوط ہیں کہ سعودی اتحاد کی کمان قبول کرنے سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور تہران کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات یا سعودی اتحاد کی کمان قبول کرنے سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں کہا کہ سابق فوجی سربراہ راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی ممالک کا اتحاد کبھی بھی ایران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے سمندروں خاص طور پر گوادر اور چابہار بندرگاہوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس بارے میں ہمارے مشترکہ پروگرام ہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات اتنے مضبوط ہیں کہ ان پر دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات یا سعودی عرب میں کسی مہم کی ذمہ داری قبول کرنے سے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری