پاراچنار دھماکہ: 22 شہید90 سے زائد زخمی / عوام سراپا احتجاج


پاراچنار دھماکہ: 22 شہید90 سے زائد زخمی / عوام سراپا احتجاج

دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 22 ہوگئی،90سے زائد زخمی ہیں جبکہ پاراچنار کی عوام اس افسوسناک واقعہ پر سراپا احتجاج ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار میں ہونے والے دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 90سے زائد زخمی ہیں ، 20کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 7کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے وسط میں نور مارکیٹ کے قریب واقع مرکزی امام بارگاہ کےدروازے پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دھماکے کی جگہ سے مارٹر کا ٹکرا بھی ملا ہے۔

مذکورہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس میں متعدد گاڑیاں اور دکانیں بھی تباہ ہوئیں۔

پاک فوج اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پاراچنار کے عوام اس افسوسناک واقعہ پرسڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری