اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی نوجوان شہید + ویڈیو


اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی نوجوان شہید + ویڈیو

بیت المقدس میں صہیونی غاصب فوج نے حملہ کرکے 17 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی غاصب فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والے نوجوان کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا تھا تاہم جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے 17 سالہ نوجوان کا تعلق نابلوس سے ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں بھی شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری