پاکستانی زائرین خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کیلئے اجمیر شریف پہنچ گئے


پاکستانی زائرین خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کیلئے اجمیر شریف پہنچ گئے

پاکستان سے 400سے زائد زائرین خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دینے کیلئے اجمیر شریف پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان سے 400سے زائرین کا ایک قافلہ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دینے کیلئے اجمیر شریف پہنچ گیا ہے۔

پاکستانی عقیدت مند سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے خواجہ معین الدین چشتی کے 805ویں عرس میں شرکت کرنے کیلئے پہنچے۔

ضلعی مجسٹریٹ گورو گوئل کا کہنا ہے ہے کہ پڑوسی ملک سے زائرین کی آمد کے تناظر میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

سلطان الہند حضرت خواجہ سید محمد معین الدین چشتی اجمیری جنوبی ایشیا میں تصوف کے سلسل چشتیہ کے ہندوستان میں بانی ہیں اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر اور حضرت خواجہ نظام الدین اولیا جیسے عظیم الشان پیرانِ طریقت کے مرشد ہیں۔

غریبوں کی بندہ پروری کرنے کے عوض عوام نے آپ کو غریب نواز کا لقب دیا جو آج بھی زبان زدِ عام ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی جائے گی۔

جبکہ پاکستانی زائرین کا قافلہ 8اپریل کو اجمیر سے وطن واپس روانہ ہوجائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری