جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سعودی اتحاد کی حمایت بھی مخالفت بھی + ویڈیو


جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے سعودی اتحاد کی حمایت بھی مخالفت بھی + ویڈیو

جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ نے کچھ عرصہ پہلے سعودی اتحاد کو امریکی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا تھا لیکن اسی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سعودی عرب کی غلط پالیسیوں کی حمایت میں میدان میں کود پڑا اور سعودیہ کے فرقہ وارانہ اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا تاہم تسنیم نیوز کے سوالات کا منطقی جواب دینے سے قاصر رہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حرمین شریفین کی حرمت اور حفاظت کے نام پر سعودی پروپیگنڈا پاکستان بھر میں سرایت کرتا جارہا ہے جس کی زندہ مثال جے یو آئی (ف) کی جانب سے سعودی عرب کی غلط پالیسیوں کے لئے میدان میں کود پڑنا ہے۔

مفتی محمد عبداللہ، جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) اسلام آباد نے جہاں سعودی عرب کی سرپرستی میں تشکیل پانے والے فرقہ وارانہ اتحاد کی حمایت کا اعلان کیا تو وہیں تسنیم نیوز کے نمائندے کے سوالات کا کوئی منطقی جواب دینے سے قاصر رہا۔

مفتی عبداللہ کے مطابق امریکی پالیسی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایاجائے لیکن یہ ثابت نہ کرپائے کہ امریکی پالیسی دراصل سعودی پالیسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کا عرصہ پہلے تسنیم نیوز کیساتھ گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سعودی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، کیا یہ اتحاد فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ کر سکتا ہے؟ یہ اتحاد مسلمانوں نے خود نہیں بنایا، کیا مسلمانوں کے اتحاد او آئی سی نے تاحال کچھ کر کے دکھایا ہے تو کیا ضرورت تھی نئے اتحاد بنانے کی اور اگر یہ اتحاد دہشت گردی اور داعش کے خلاف بنا ہے تو وہ ممالک اس میں شامل کیوں نہیں جو داعش کے خلاف لڑتے ہیں؟

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری