صہیونیوں نے حماس کے ترجمان کو پابند سلاسل کردیا


صہیونیوں نے حماس کے ترجمان کو پابند سلاسل کردیا

صہیونی فوجیوں نے فلسطینی پارلیمنٹ میں حماس کے ترجمان سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے حماس کے ترجمان احمد محمد عطوان کو البیرہ شہر میں موجود ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لے لیا ہے۔

صہیونی فوجیوں نے حماس کے ترجمان سمیت 6 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کردیا ہے۔

رائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ رات فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مارکر 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔
 اسی سلسلے میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں سمیت حماس کے کارکنوں نے قیدیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے مرکز میں انسانی زنجیر تشکیل دی۔

اس زنجیر میں رہا شدہ قیدیوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور جوانوں نے شرکت کی۔  

انہوں نے قیدیوں کی تصاویر اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں کیخلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت کرتے رہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری