"فہرست مقدس"؛ قرآنی آیات پر مبنی "اصحاب اخدود" کی داستان / ویڈیو + تصاویر


"فہرست مقدس"؛ قرآنی آیات پر مبنی "اصحاب اخدود" کی داستان / ویڈیو + تصاویر

اس فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جسے ہم "حقیقی ہولوکاسٹ" بھی کہہ سکتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فہرست مقدس فلم کی کہانی ایک حقیقی کہانی ہے جسے ہم "حقیقی ہولوکاسٹ" کا نام بھی دے سکتے ہیں۔

اس فلم کو قرآنی آیات کے مطابق بنایا گیا ہے۔

یہ فلم اصحاب اخدود کی داستان سناتی ہے جو یمن اور نجران میں رہتے تھے اور ان پر بے انتہا ظلم و بربریت ہوا تھا جبکہ آج بھی ہم اسی سرزمین کے مظلوم عوام کو آل سعود اور آل یہود کے مظالم کا نشانہ بنتے دیکھ رہے ہیں۔

فہرست مقدس کے ڈائریکٹر محمد امین ہمدانی کا کہنا ہے کہ اس فلم میں کرداروں کے ناموں کو قرآنی آیات کے برعکس تبدیل کردیا گیا ہے تاکہ دنیا یہ نہ سمجھے کہ یہ فلم صرف اور صرف اسلامی یا ایرانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فلم سے ہمارا مقصد ناظرین کی اسلام دشمن عناصر آل یہود اور ہولوکاسٹ کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔

اس فلم کو دیکھ کر ایرانی سینما انڈسٹری کے معیار کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ فہرست مقدس بین الاقوامی فجر فیسٹیول کی ایوارڈ یافتہ فلم ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری