آل سعود نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے وہابی آئیڈیالوجی کو مدرسوں میں فروغ دیا


آل سعود نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے وہابی آئیڈیالوجی کو مدرسوں میں فروغ دیا

معروف سماجی اور سول سوسائٹی کی سرگرم کارکن کا کہنا ہے کہ وہابیت کی تکفیری آئیڈیالوجی ہمیں داعش، بوکوحرام، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی میں نظر آرہی ہے جبکہ آل سعود نے اسی آئیڈیالوجی کو پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے کیلئے مدرسوں میں فروغ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے معروف سماجی اور سول سوسائٹی کی سرگرم کارکن گل زہرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا عفریت منظم منصوبے کے تحت سعودی عرب سے درآمد کیا گیا، آل سعود نے وہابی آئیڈیالوجی کو پاکستان میں فروغ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہابیت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وہابیت ہر اس سوچ کو ختم کرنا چاہتی ہے جو اس سے متصادم ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہابیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت کو مسترد کرتی ہے۔ وہابیت کی تکفیری آئیڈیالوجی ہمیں داعش، بوکوحرام، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی میں نظر آرہی ہے۔

گل زہرا نے واضح کیا کہ وہابیت کو پاکستان کی جڑیں کمزور کرنے کے لئے مدرسوں میں فروغ دیا گیا۔ یہ مدارس بچوں کو قرآن و جہاد کے نام پر شدت پسندی کی طرف مائل کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کی اس نظریاتی اساس کو ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

مکالمے کو تفصیل سے سننے کیلئے نیچے آڈیو فائل پر کلک کریں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری