روحانی سکون کا مرکز، درگاہ عبداللہ شاہ غازی ؒ


روحانی سکون کا مرکز، درگاہ عبداللہ شاہ غازی ؒ

حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلہ نسب سے تعلق رکھنے والے ایک جلیل القدر اولیاء عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار پاکستان کے سب سے بڑے شھر کراچی کے ساحل پر واقع ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسن علیہ السلام کے سلسلہ نسب سے تعلق رکھنے والے ایک جلیل القدر اولیاء عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کا مزار پاکستان کے سب سے بڑے شھر کراچی کے ساحل پر واقع ہے۔

یہ مزار اس عظیم ہستی کا ہے جس نے اس دیار میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سر انجام دیا۔

اس مزار پر ہر وقت زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ لاکھوں لوگوں کی عقیدت  کا مرکز اس مزار پر زائرین آکر منت مانگتے ہیں اور چادر چڑھاتے ہیں۔

عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ اس بزرگ کے دربار سے ہماری ساری مرادیں بر آتی ہیں۔

عقیدت مندوں کی جانب سے لنگر و نیاز کا سلسہ بھی ہر وقت جاری  و ساری رہتا ہے۔

آپ کی شھادت 151 ہجری میں ہوئی۔

اسلامی مہینے ذی الحجہ کی 20، 21 اور 22 تاریخ کو اس مزار پر عرس منایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں۔

رپورٹ: مدثر مہدی

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری