آزادی اظہار کے حوالے سے مغرب کا دہرا معیار/ مسلمانوں کی دل آزاری آزاد جبکہ ہولوکاسٹ پر پابندی + ویڈیو


آزادی اظہار کے حوالے سے مغرب کا دہرا معیار/ مسلمانوں کی دل آزاری آزاد جبکہ ہولوکاسٹ پر پابندی + ویڈیو

چیئرمین اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز، لاھور کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے بات کی جائے تو مغرب میں دوہرا معیار نظر آتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے خاکے شائع کئے لیکن ہولوکاسٹ پر بولنے نہیں دیا جاتا۔

ڈاکٹر ظہور اللہ، چیئرمین اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز، لاھور نے اسلام اور مغرب میں انسانی حقوق کے تقابلی جائزہ کے موضوع پر مقالہ پیش کیا، اس حوالے سے ان کا تسنیم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقوق انسانی کے حوالہ سے آج مغرب کا دعویٰ ہے کہ انسانی حقوق مغرب نے دنیا کو دیئے، حالانکہ مغرب کا یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔ چونکہ دین محمدی اسلام نے یہ حقوق انسانیت کو پہلے سے دے رکھے ہیں۔ اسلام میں انسانی حقوق کا فلسفہ واضح ہے۔ اسلام اور مغرب میں موجود انسانی حقوق کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اسلام میں انسانیت کے لئے حقوق اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ ہیں، جس وجہ سے ان میں اعتدال ہے، مثال کے طور پر مغرب میں عورتوں کو حقوق نہیں دیئے، جب دیئے تو حد سے زیادہ دے دیئے۔ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے بات کی جائے تو مغرب میں دوہرا معیار نظر آتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے خاکے شائع کئے۔ لیکن ہولوکاسٹ پر بولنے نہیں دیا جاتا یہ دوہرا معیار ہے۔ انسانی خواہشات پر بننے والے ہم جنس پرستی جیسے قوانین انتہائی قابل مذمت ہیں۔ لیکن اسلام میں انسانی خواہشات کے لئے حدود و قیود ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری