عریضہ نویسی بحضور امام مہدی علیہ السلام/ تصویری رپورٹ


عریضہ نویسی بحضور امام مہدی علیہ السلام/ تصویری رپورٹ

شب برات کی رات یعنی 15 شعبان کی شب پوری دنیا کے شیعہ حضرات امام مہدی علیہ السلام کی آمد پر خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ آپ علیہ السلام کے حضور عریضہ لکھتے ہیں جس میں وہ اپنی حاجات کا تذکرہ کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ١٥ شعبان کو شیعہ اثناء عشری کے ١٢ویں امام  کی دنیا میں آمد کا دن ہے۔

اس دن کو پوری دنیا میں بسنے والے ١٢ امامی شیعہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔

اس دن بوسیلہ معصومین علیہم السلام اپنے گناہوں کی معافی طلب کی جاتی ہے اور پوری شب دعا، مناجات، و میلاد مہدی علیہ السلام کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

اس دن شیعہ اپنے امام مہدی علیہ السلام کے حضور عریضہ نویسی بھی کرتے ہیں۔ عریضہ یعنی عرض کرنا، درخواست کرنا۔

عریضہ دراصل توسل کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے جو طول تاریخ  سے اسلامی ثقافت میں مورد توجہ قرار پایا ہے۔

شیعہ عقیدے کے مطابق یہ اپنے آخری امام کو خط لکھتے ہے اور اپنی دعائیں، درخواستیں، گزارشات اپنے مولا کے حضور پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ غیبت میں ہیں اور زندہ ہیں، اس لئے یہ ان سے خط یعنی عریضے کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔

بلا شبہ امام مہدی علیہ السلام ہمارے حال سے باخبر ہیں لیکن یہ ایک خاص قسم کے رابطے کا سلسلہ ہے جو معصومین علیہ السلام نے ہمیں تاکید فرمایا ہے اس وجہ سے یہ اس خوبصورت سلسلے کو اپنے عقیدے کا حصہ مانتے ہیں۔  

کراچی کے شیعہ مومنین بھی اس خوبصورت عقیدے کے ساتھ ہر سال سلسلہ عریضہ نویسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری