سعودی وزیر خارجہ کا حسن روحانی کے منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار


سعودی وزیر خارجہ کا حسن روحانی کے منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار

سعودی وزیر خارجہ نے حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے امریکی ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے بارے میں کہا: "حسن روحانی کا دوبارہ منتخب ہونا ایران کا اندرونی مسئلہ ہے اور ریاض تہران کے کردار کا جائزہ لیتا ہے نہ اس ملک کے سیاستدانوں کے وعدوں کا۔"

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران چاہتا ہے کہ اسے ایک عام ملک کی مانند تسلیم کیا جائے تو اس کو اپنی مداخلت پر مبنی رویے کو ترک کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ حسن روحانی دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے ایران کے صدر منتخب ہوئے ہیں جس پر عالمی رہنماوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری