پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی تسنیم سے گفتگو + ویڈیو


پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی تسنیم سے گفتگو + ویڈیو

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان کا کہنا تھا کہ پچیس تیس ہزار لوگوں کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں یوم تکبیر کے دن اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بن گیا.

پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے تسنیم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچیس تیس ہزار لوگوں کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں یوم تکبیر کے دن اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بن گیا، طاقت کے توازن کے لئے یہ اقدام نہایت ضروری تھا، بھارت اگر ایٹمی حملے میں پہل کریگا تو ہمارا کچھ نہیں بگڑے گا، ہمارے پاس موجود ٹیکنالوجی اور ایٹمی اسلحہ سے بھارت ماتا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انڈیا کو چاہیے کہ حملے میں پہل کرنے کی باتیں نہ کرے اور نہ ایسا سوچے۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ کا ممبر بننے کے لئے بھاری اکثریت میں ملکوں کی حمایت درکار ہے جبکہ چین سمیت گیارہ ممالک نے بھارت کے این ایس جی کے ممبر بننے کی مخالفت کی۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری