ریاض میں ہونے والی کانفرنس کی اہمیت کوڑے کے ڈھیر سے زیادہ نہیں: عمر ریاض عباسی + ویڈیو


ریاض میں ہونے والی کانفرنس کی اہمیت کوڑے کے ڈھیر سے زیادہ نہیں: عمر ریاض عباسی + ویڈیو

معروف مذہبی سکالر اور تجزیہ نگار عمر ریاض عباسی کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ریاض میں ہونے والی کانفرنس کی اہمیت کوڑے کے ڈھیر سے زیادہ نہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم سے ایک خصوصی گفتگو میں معروف مذہبی سکالر اور تجزیہ نگار عمر ریاض عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اس نام نہاد اجلاس میں پاکستان اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے دیگر ممالک کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا ذکر نہیں کیا گیا، یمن، شام اور عراق کے مسلمانوں کا تذکرہ تک نہیں کیا گیا تو پھر یہ کس طرح ایک اسلامک سمٹ ہو سکتی ہے؟؟

افسوسناک امر یہ ہے کہ اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ایران کے خلاف بات کی گئی جس نے مظلوموں کو یہ حق دیا کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑیں

عمر ریاض عباسی نے کہا شاہ سلمان کے بیان سے ان کا خبث باطن عیاں ہو چکا ہے، امام مہدی علیہ السلام کے ظہور سے آل سعود جیسی دجالی فکر قوتوں کو خطرہ ہے۔

 

 

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری