طالبان کے اندرونی اختلافات / ایک گروہ کے خودش حملے میں 9 جنگجو مارے گئے


طالبان کے اندرونی اختلافات / ایک گروہ کے خودش حملے میں 9 جنگجو مارے گئے

افغانستان میں اندرونی اختلافات کے بعد طالبان سے علیحدہ ہونے والے گروپ نے طالبان چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اندرونی اختلافات کے بعد طالبان سے علیحدہ ہونے والے گروپ نے طالبان زیر انتظام چیک پوسٹ پر خود کش دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع گرشک کے چیف محمد سلیم روہدی کا کہنا تھا کہ اس حملے میں طالبان کے9 جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال اس حملے کے حوالے سے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مؤقف فوری طور پر حاصل نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب طالبان سے علیحدہ ہونے والے گروپ نے واقعے کی تصدیق کردی تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

حملہ آور گروہ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی یا موٹر سائیکل کو مقامی پولیس کمانڈر کے گھر کے قریب قائم ایک چیک پوسٹ پر دھماکے سے اڑایا، جس میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کی موت کی خبر سامنے آنے اور ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا امیر منتخب کرنے کے بعد تنظیم کے اہم کمانڈر ملا عبدالرسول کے طالبان قیادت سے اختلافات ہوگئے تھے جنہوں نے ملا محمد عمر کی موت کی خبر کو چھپانے پر خود کو طالبان سے علیحدہ کرلیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری