ماموستا راستی: سپاہ نے داعش کو زبردست جواب دیا / ہمیں دل و جان سے سپاہ کی حمایت کرنی چاہئے/ داعش نابودی کے دہانے پر ہے


ماموستا راستی: سپاہ نے داعش کو زبردست جواب دیا / ہمیں دل و جان سے سپاہ کی حمایت کرنی چاہئے/ داعش نابودی کے دہانے پر ہے

ایران کے علاقے سنندج کے امام جمعہ کا کہنا ہے کہ اگر دہشتگرد اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو آئندہ کیلئے شدید حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

سنندج کے اہلسنت امام جمعہ نے خبر رساں ادارے تسنیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ کا حملہ ایک مثبت قدم ہے۔ ایران کے حملے کے بعد داعش اور اس کے حامی اچھی طرح سمجھ گئے ہیں کہ ایران اپنی زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور بھی دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگرد اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو مزید شدید حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اب داعشی دہشتگرد ہمارے خلاف کوئی حرکت کرنے کی ہمت کریں۔ اگر ایسی کوئی بھول کریں بھی تو اس سے بھی سخت اور شدید انداز سے جواب دیا جائے گا جن کی تلافی ممکن نہیں ہوگی۔

انہوں نے ایران اور کردستان کی تمام عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمایت دل و جان سے کرنا ضروری ہے کیوںکہ قدرت مند اور با اقتدار سپاہ نے تکفیری ٹولے داعش کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری