"مسلمانوں کی تقسیم" کا آخری حصہ ٹرمپ کے دورہ ریاض سے شروع / خلیج کی اس تقسیم میں پاکستان کا کردار نہایت اہم + ویڈیو


"مسلمانوں کی تقسیم" کا آخری حصہ ٹرمپ کے دورہ ریاض سے شروع / خلیج کی اس تقسیم میں پاکستان کا کردار نہایت اہم + ویڈیو

معروف تجزیہ کار زید حامد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کے آخری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، نائن الیون کے بعد شروع کی جانے والی اس جنگ کا آخری حصہ دورہ ریاض سے شروع ہو چکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار زید حامد نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کے آخری مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ نائن الیون کے بعد شروع کی جانے والی اس جنگ کا آخری حصہ دورہ ریاض سے شروع ہو چکا ہے۔ امریکہ پوری مسلمان دنیا کو تباہ کر چکا ہے، اسی منصوبے کے تحت جس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے نقشے تبدیل کئے جانے تھے، اسی منصوبے میں بتا دیا گیا تھا کہ چھوٹی مسلم ریاستوں کے بعد سعودی عرب اور ایران کی باری ہے۔ اور اب وہ منصوبہ شروع ہو چکا ہے۔ امریکہ کی ہمشیہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنی فوجیں داخل کرنے کی بجائے مسلمانوں کو آپس میں لڑوایا جائے۔ اور ان کی صفوں میں خوارج کے گروہ تیار کئے جائیں جیسے کہ داعش، القاعدہ اور ٹی ٹی پی وغیرہ۔

تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران زید حامد کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی خاندان کی تاریخ معلوم ہے کہ یہ برطانوی سامراج کے تیار کردہ تھے۔

انہوں نے اس وقت خلافت عثمانیہ کی جڑ کاٹی تھی۔ آج اس خاندان کے اندر ایک تصادم اور فساد برپا ہے۔ آپ نے دیکھا کہ انہوں (سعودی بادشاہ) نے ولی عہد کو حکومت سے نکال باہر کیا اور پھر گھر پر نظر بند کر دیا گیا اور بادشاہ وقت کا بیٹا ولی عہد بن گیا۔ آل سعود کس انداز میں مسلمان ممالک میں جنگوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ عرب بادشاہوں نے امت مسلمہ کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ لیکن انہیں اس بات کا انداز نہیں تھا کہ ان کی باری بھی آجائے گی۔

ایران کے خلاف انہوں نے اقدام اٹھایا جسے قطر نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، پھر قطر کے خلاف اٹھے تو ترکی میدان میں آگیا۔ قطر شیعہ ملک نہیں ہے وہ تو جی سی سی کا ممبر ہے، اب سعودی کیا کریں گے ؟ خلیج کی اس تقسیم میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری