بے نمازی کو ہماری شفاعت نصیب نہ ہوگی


بے نمازی کو ہماری شفاعت نصیب نہ ہوگی

امام جعفر صادق علیہ السلام کی وصیت میں سے نماز پر سختی سے تاکید کی گئی ہے. آپ علیہ السلام نے فرمایا: ''نماز، ہلکا سمجھنے والے کو ہرگز ہماری شفاعت نصیب نہ ہوگی''.

خبر رساں ادارہ تسنیم: ابوبصیر سے مروی ہے: میں حضرت امام صادق علیہ السلام کی شہادت کے بعد آپ کی زوجہ امّ حمیدہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے لئے پہنچا تو انھوں نے رونا شروع کردیا انھیں روتا دیکھ کر میں بھی امام کی یاد میں بھی رونے لگا، اس وقت امّ حمیدہ نے مجھ سے کہا:
اے ابوبصیر! اگر تم امامؑ کی شہادت کے وقت ان کے پاس موجود ہوتے تو ایک عجیب منظر دیکھتے، امامؑ نے روح پرواز ہونے سے اپنی آنکھیں کھولی اور عرض کیا کہ تمام عزیزوں واقارب کو میرے پاس جمع کیا جائے، کوئی ایسا باقی نہ رہا جو اس وقت نہ آیا ہو، جب سب امامؑ کی خدمت میں حاضر ہوگئے تو امام صادق علیہ السلام نے انھیں دیکھ کر ارشاد فرمایا :
اِنَّ شَفَاعَتَنَا لَاتَنَالُ مُسْتَخِفّاً بِالصَّلَاةِ.
''نماز، ہلکا سمجھنے والے کو ہرگز ہماری شفاعت نصیب نہ ہوگی''

من لایحضرہ الفقیہ:ج١،ص٢ ٦ (باب فرض الصلاة)

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری