پنجاب ٹرانسپورٹ کا دوگنے کرائے وصول کرنے کا انکشاف


پنجاب ٹرانسپورٹ کا دوگنے کرائے وصول کرنے کا انکشاف

خبر رساں ادارے تسنیم کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں قارئین نے پنجاب ٹرانسپورٹ کے دوگنے کرائے وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کو بھیجی گئی محمد حسین کی رپورٹ قارئین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہے۔

تمام  پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے اندهیر مچا رکھا ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، ضلعی سیکرٹری ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ کرپشن کاگڑہ بن چکا ہے اور ٹرانسپورٹرز  مسا فروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

گوجرانوالہ علی پور چٹھه کا کرایہ 32 روپے ہے 50 روپے وصول کیا جاتا ہے۔

ڈہله چٹھه سے گوجرانوالہ کا کرایہ 22روبے ہے مگر40روپے وصول کیا جاتا ہے۔

گوجرانوالہ سے لاہور کا کرایہ 57.72 روپے ہے مگر90 روپے وصول کیا  جاتا ہے۔

گوجرانوالہ سے حافظ آباد کا کرایہ 43روپے ہے مگر70روپے وصول کیا جاتا ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے خود ساختہ کرایہ نامہ جاری کیا ہے اور ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

یوں تو  پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے اندهیر مچا رکھا ہے اور اصل کرایہ سے ڈبل کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

ان لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ پنجاب کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کوئی بھی ایکشن لینے سے قاصر ہے۔

بمطابق حکومت پنجاب نوٹیفکیشن نمبر  so )TR-1(2_6/22000 )5( مورخہ 1.2.2016 فی کلومیٹر 0.74 روپے فی مسافر ہے۔

تاہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے جنرل بس سٹینڈ اور دوسرے اڈوں پر ڈبل کرایے نامہ لگوا رکھے ہیں۔

خبر رساں ادارہ تسنیم عوام کی آواز ہے اور عوام کی آواز کو خوش آمدید کہتا ہے۔ آپ بھی قلم اٹھائیے اور اپنے ارد گرد موجود تمام مسائل سے ہمیں آگاہ کیجئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری