ایرانی صدر کی 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی قوم کو مبارک باد


ایرانی صدر کی 14 اگست کی مناسبت سے پاکستانی قوم کو مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم 'شاہد خاقان عباسی' کو یوم آزادی پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی.

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر جناب حسن  روحانی نے پاکستانی وزیراعظم، حکومت اور قوم کو دلی مبارکباد دی ہے.

ایرانی صدرکا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے.

صدر روحانی نے وزیراعظم خاقان عباسی سے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاک،ایران تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے.

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کہ وہ پاکستانی کی قیادت اور قوم کی سلامتی، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہیں.

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری